اسلام آباد (اے پی پی)ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے10ماہ میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 50.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.5 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 50.3 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ اپریل میں ہالینڈسے ترسیلات زرکاحجم 4.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 9.7 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 6 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے جس کی بڑی وجہ عالمی معاشی سست روی قراردی جارہی ہے۔
لاہورلاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر بلال یاسین پر قاتلانہ...
لاہور قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 5جون کو...
لندن بورن متھ پائر میں سمندر سے نکالے جانے کے بعد 12سالہ لڑکی اور 17سالہ لڑکا ہلاک ہو گئے۔ ایمرجنسی سروسز کو...
لاہور نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ا قتدار اور کرسی کے حصول...
راولپنڈی لاہور میں 9 مئی کوجلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے رابطوں کی مزید...
لاہور پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جو فواد چوہدری کررہے ہیں میں اس میں سرگرم نہیں ہوں۔...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر ممنوعہ فنڈنگ کیس پایہ تکمیل...
اسلام آ باد پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو...