شہدا ء کو سلام ، قوم محسنین کو ہمیشہ یاد رکھے گی،فضل الرحمٰن

26 مئی ، 2023

اسلام آباد (صباح نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وطن کے تحفظ کے لئے قربانی دینے والے نوجوان قابل فخر ہیں ،تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یوم تکریم شہدا کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن کے تحفظ اور ناموس کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے ان محسنین کو ہمیشہ یاد رکھے گی ،قربانی دینے والے یہ نوجوان قابل فخر ہیں ،تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔