پرامن ،خوشحال خیبر پختونخوا: جماعت اسلامی نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

26 مئی ، 2023

پشاور(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے پرامن اور خوشحال خیبر پختونخوا کے عنوان سے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے جس میں صوبہ کے حقوق کے حصول کیلئے جامع روڈ میپ اور صوبہ کے زیر انتظام 40محکموں اور خودمختار اداروں کے حوالے سے ورکنگ پیپرز کی ڈرافٹنگ مکمل کرلی ہے،امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسرمحمد ابراہیم خان کی خصوصی ہدایت پر نائب امیر صوبہ عنایت اللہ خان، صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع اور جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی صدر میاں صہیب الدین کاکاخیل کی زیرنگرانی مختلف محکموں کے ماہرین پر مشتمل ورکنگ گروپس نے کئی مہینوں کی محنت کے بعد تمام محکموں کے حوالے سے ورکنگ پیپرز کی ابتدائی ڈرافٹنگ کو حتمی شکل دے دی، اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمدابراہیم خان نے گزشتہ روز نشترہال پشاور میں صوبہ بھر سے جماعت اسلامی کےنامزدامیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابی کنونشن کے موقع پر اعلان کیا کہ جنرل الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اوراگست میں موجودہ حکومت کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد نئے جنرل الیکشن کیساتھ ہی جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں اپنی شیڈو کابینہ کا اعلان بھی کردے گی ۔