9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتاہوں،ڈاکٹر حیدر علی

26 مئی ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ جمعرات کو یہاں وزیرمملکت و پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے اس موقعے پر کہاکہ9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتاہوں،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کارکنوں کی مشاورت سے کیا۔ وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان نے قوم سے ہمیشہ جھوٹ بولا ، وہ جلد ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف زمان پارک تک محدود ہو گئی ہے،اس کے کچھ لوگ سلیپنگ اور کچھ ایروپلین موڈمیں ہیں۔