لاہور(صباح نیوز) پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتی ہوں، چوہدری شجاعت سے سیاست سیکھنے کا موقع ملا ہے، ان کا کبھی کرپشن کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ میں حقیقی جمہوریت ہے، مسلم لیگ کو عوامی اور جمہوری پارٹی سمجھ کر شمولیت اختیار کی ہے۔عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، ڈاکٹر اسرار احمد پی ٹی آئی سے متعلق پہلے پیشگوئی کر چکے تھے، 9 مئی کو جس طرح افواج پاکستان نے صبر کیا قابل فخر ہے، پی ٹی آئی کے جو رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتی ہوں، پاکستان مسلم لیگ(ق) میں شرکت کی سب کو دعوت دیتی ہوں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے متعدد پارٹی رہنما و سابق ارکان اسمبلی ق لیگ میں شامل ہوگئے۔سیالکوٹ کی بریار فیملی نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرکے مسلم لیگ ق میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان میں سابق ایم پی اے احسن بریار ، عنصر بریار اور سلیم بریار شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید اہم سیاسی رہنما بھی جلد شمولیت اختیار کریں گے۔
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ بدھ...
کولمبوایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے۔ ایرانی صدر سری لنکا میں اماویہ ڈیم...
بیجنگ/ماسکوروس اور چین نے باہمی تجارت کیلئے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل طور پر ختم کردیا۔ روسی وزیرخارجہ...
سرگودھا سرگودھا ریجن کے علاقہ سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں کے پی کے سے پنجاب داخل...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے...
پشاور خیبر پختونخوا میں مقیم غیر قانونی و قانونی افغان باشندوں کا معاملہ ، افغان شہریوں کی میپنگ کا عمل مکمل...
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین خان گنڈاپور نےکہا ہےکہ شعبہ سیاحت صوبائی حکومت کی ترجیحی فہرست میں...
تل ابیب اسرائیل نےغزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے کہا کہ امریکی سینیٹ نے اسرائیل کے لئے 13...