راولپنڈی(ایجنسیاں)یوم تکریم شہداء پر ملک بھر میں تقاریب‘ریلیاں‘شہداءکی قبروں پر حاضری ‘پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ‘مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میںیادگارشہدا پر منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر تھے۔تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی جن میں سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمر جاوید باجوہسابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے۔ دریں اثناءپاک فوج کے سربراہ جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کچھ9مئی کو ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے‘شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘شہداءکی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کرسکتا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیرنے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز اور جوانوں کے ساتھ پولیس کے شہداء کے لواحقین سے خطاب کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ وہ شہداء جنہیں اللہ رب العزت نے حیات جاوداں عطا فرما دی، ان کی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا،پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ انہوں نےکہا کہ شہداء کے وارثین کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کے آج کے دن پاکستانی عوام اور پاک فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے گلوکار ابرارالحق نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کے...
لزبن پرتگال کی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی نے گزشتہ روز بڑے پیمانے پر لیتھیم کی کان کے لیے گرین سگنل دے دیا، جو...
ویانا بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران کی جانب سے ممکنہ وضاحت موصول ہونے کے بعد کو غیر اعلانیہ...
ماسکو روس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ اس نے یوکرین کی بحری افواج کے آخری بڑے جنگی جہاز کو تباہ کر دیا ہے، جو اس...
کوپن ہیگن ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے بدھ کو پارلیمنٹ میں جزوی طور پر چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے تحریر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کے درمیان...
کراچی آسٹریلیا کی فوج نے افغانستان میں جنگی جرائم کی انکوائری کو سامنے رکھتے ہوئے جنگی کارروائیوں اور...
بیجنگ چین کے سرکاری میڈیا نے گزشتہ روز بتایا کہ صدر شی جن پنگ اور اعلیٰ حکام نے ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے...