سیکورٹی اداروں نے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنادیا،ہماری پرسکون نیند کے پیچھے فوج اور اداروں کی بے پناہ قربانیاں ہیں،قدوس بزنجو

26 مئی ، 2023

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں آج اگر ہمارے ملک میں امن و امان کی فضا ہے تو اس کا سہرا بھی ہمارے سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے کہ جنہوں نے ہر قسم کی مشکلات اور مسائل کے باوجود دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور ملک اور خصوصاً صوبے میں امن و امان کے قیام میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر آج ہم سکون سے سوتے ہیں تو اس میں ہماری بہادر افواج، ایف سی، پولیس لیویز اور عوام کی بے پناہ قربانیاں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں حالات اس قدر خراب ہوگئے تھے کہ ہم اپنوں کی فاتحہ کے لئے بھی نہیں جا سکتے تھے لیکن یہ ہماری سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں ہیں کہ آج امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہیں ہم نے پی ایس ایل کا نمائشی میچ پولیس کے تعاون سے کروایا اور ابھی نیشنل گیمز کا انعقاد بھی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے کروایا جا رہا ہے اگر آج یہ تمام اہم ایونٹس ہم کروا رہے ہیں تو اس میں بلاشبہ ہماری بہادر افواج پولیس اور ایف سی کی قربانیوں کا ثمر ہے اور اگر ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو بھول جائیں تو یہ بہت بڑی نا انصافی ہوگی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم اپنے شہداء اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمیں ان کے خاندانوں کا بھی احساس ہے اور ان کی طرف سے جب بھی کوئی مطالبہ آیا ہے تو میں نے بغیر کسی تاخیر کے ان کے مطالبے پر فوری عمل درآمد کے احکامات صادر کئے ہیں ہم نے شہداء کی فیملیوں کے لئے حکومت کی جانب سے مالی معاونت 300 گنا بڑھا دی ہے انہوں نے کہا کہ جب کوئی پاکستانی فورس کی وردی پہن لیتا ہے تو وہ سوچتا ہے کہ اب وہ اس ملک کے دفاع اور استحکام کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری فورسز کے جوانوں اور افسروں نے ہر محاذ پر پوری ہمت بہادری اور جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور یہ ان کی لازوال قربانیاں ہیں کہ ہمارے صوبے میں امن قائم ہے اور ہم نے دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے اپنے ہی لوگوں کو ہمارے خلاف استعمال کیا جاتا رہا ہمیں مذہبی اور لسانی منافرت کا سامنا رہا اور ہمیں ایک مسلح جدوجہد دیکھنی پڑی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بندوق اٹھا کر کوئی احتجاج نہیں کرتا اور پاکستان وہ واحد ملک ہے جو بندوق اٹھانے والے کو بھی گلے سے لگاتا ہے ہمارے پڑوس میں ایک ایسا ملک بھی ہے کہ جہاں اگر کوئی شخص ملک کے خلاف بات کرے تو اسے مار دیا جاتا ہے لیکن ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا ہمارے خلاف جو بھی پلان کیا گیا ہم نے اسے اللہ تعالیٰ کی مہربانیوں اور فورسز کی قربانیوں سے شکست دی اور تمام تخریبی عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا اور الحمدللہ آج ہم ایک پر امن بلوچستان میں رہ رہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے صوبے میں پرامن بلدیاتی انتخابات کروائے اور یہ انتخابات ہم نے پولیس اور لیویز کے تعاون سے کروائے کیونکہ سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کے باعث صوبے امن قائم ہوچکا ہے بلدیاتی انتخابات میں نہ تو کہیں کوئی سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی کو سپورٹ کیا گیا انہوں نے کہا کہ میں نیاس بلدیاتی انتخابات کے دوران اپنے حلقے آواران کا بھی دورہ نہیں کیا کیونکہ میں کسی طور پر بھی بلدیاتی انتخابات پر اثرانداز نہیں ہونا چاہتا تھا انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہے ہم سب نے ایک دن ضرور مرنا ہے یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے لیکن وہ خوش نصیب ہیں جو شہید کا درجہ پاتے ہیں جو شہید ہو جاتے ہیں وہ ملک اور قوم اور اپنے خاندان کے لیے بھی فخر کا باعث بنتے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خوف سے جینا نہیں ہے کوئی کسی کو مار نہیں سکتا نہ کوئی تنظیم نہ کوئی دہشت گرد کسی کی جان لے سکتا ہے زندگی اور موت کے فیصلے اللہ تعالی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ 2013 میں آواران سے الیکشن لڑ کے آیا جسے نو گر ایریا تصور کیا جاتا تھا لیکن میں نے تہیہ کر رکھا تھا کہ اگر ایمان مضبوط ہو تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے نہیں گھبراتے کیوں کہ ہمارا ایمان ہے کہ موت ایک دن آنی ہے وزیر اعلٰی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فورسز ہمارے لئے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں اور ہم ان کی کردار کشی کر رہیطہیں ہم نے اس حوالے سے جس طرح کا رویہ اپنایا ہے وہ ایک پاکستانی کے لیے قطعی مناسب نہیں ہے میں اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں کسی ایک انفرادی واقعہ کو پورے فورس کے ساتھ جوڑنا نامناسب ہے کیونکہ ہم نے ان کے مورال کو بلند کرنا ہے نہ کہ کمزور کرنا ہے یہ رویہ قابل مذمت ہے اور یہ ہمارا شیوہ نہیں ہے ان چیزوں سے باز آجانا چاہئے کیونکہ ایسے واقعات سے ہمارے دلوں کو ٹھیس پہنچتی ہیں انہوں نے تمام شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گیباور کسی بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا نہیں ہوگی وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں وزیر اعلی نے اس موقع پر شہداء کے لواحقین کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی کی تجویز سے متعلق پروپوزل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی تقریب سے کمانڈر 12 کور آصف غفور، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے بھی خطاب کیا تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیائاللہ لانگو چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صالح محمد ناصر دیگر پولیس عسکری اور سول حکام نے بھی شرکت کی قبل وزیراعلء نے پولیس شہداء یادگار پر حاضری دی پھول چڑھا? او ر فاتحہ خوانی کی۔