اسلام آباد ( وقائع نگار)آرمی چیف نے سپاہی عمران شہید کی بیٹی سے ملاقات کی اور کہا کہ قوم کوآپکے باباپرفخرہے، شہدا کی قربانیاں فراموش نہیں ہونے دینگے،بچے مستقبل کے معمار ہیں،پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان کےموقع پر سپاہی عمران شہید کی بیٹی عذرا سے ملاقات کی ، کچھ دن قبل سپاہی عمران شہید کی بیٹی کے ویڈیو بیان نے پوری قوم کو اشکبار کر دیاتھا سپاہی عمران شہید نے 12 اپریل 2022 میں انگور اڈہ وزیرستان میں وطنِ عزیز کی خاطر اپنا خون خاکِ ارضِ پاک میں شامل کیا سپاہی عمران شہید کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان سے ہے شہید نے ورثا میں بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں ،شہید کی بیٹی نے اپنے پیغام میں 9 مئی یومِ سیاہ کے افسوسناک واقعات کی مذمت کی تھی عسکری زرائع کے مطابق آرمی چیف نے شہید کی بیٹی کو آج جی ایچ کیو کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا آرمی چیف نے انتہائی شفقت اور پیار سے قوم کی بیٹی کو یقین دلایا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہر گز فراموش نہیں ہونے دینگے، ہر مشکل میں پاک فوج ہمیشہ آپ کیساتھ کھڑی رہے گی ہماری نوجوان نسل خاص کر بچے ملک کے مستقبل کا معمار ہیں پاک فوج آنیوالی نسلوں کیلئے ملک میں امن و سلامتی کے قیام کی خاطر ہمیشہ اپنی کوششیں جاری رکھے گی، آرمی چیف نے معصوم بچی سے کہا کہ پوری قوم کو آپکے بابا سپاہی عمران شہید پر ناز ہے اور ملک و قوم کے تمام شہدا ہمارے لئے باعثِ فخر ہیں۔
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ نے بھی اعلیٰ سطح پر صوبوں اور انتظامی یونٹس پر مشاورت شروع کردی ہےمنگل کو مری...
اسلام آباد چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر...
کوئٹہسریاب روڈ پر نامعلوم افراد نےایم سی بینک سے 59لاکھ روپے لوٹ کرسڑک کے درمیان بیٹھے کر نوٹ اپنی جیبوں میں...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میرے چالیس سالہ سیاسی کیرئیر نے یہی سبق دیا ہے کہ سیاسی قیادت...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ برآمدات میں اضافے کو ملکی معاشی ترقی کی بنیاد بنایا جائے...
کراچی پاکستانیوں کی اکثریت نے ملک میں کاروبار کرنے کو مشکل قراردیا ہے اور76فیصد شہریوں نے حکومت سے کاروبار...
کوئٹہسیکورٹی فورسز نے مستونگ میں کالعدم تنظیم کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سات دہشت گردوں کو...
کراچی امریکا نے پہلی بار خلا میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق کردی۔امریکا کے خلائی کنٹرول ہتھیار زمین کے مدار...