لاہور (نیوز ایجنسی) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے جواب میں رد عمل میں کہا کہ میں اور نواز شریف بدلے پر یقین نہیں رکھتے،جو ہو رہا ہے یہ قدرت کا نظام انصاف ہے، ذاتی انتقام نہیں قدرت کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں، عمران کے سیاسی گناہ ان کا تعاقب کر رہے ہیں، وہ نواز شریف کیخلاف آلہ کار بنے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر لیگی رہنما مریم نواز نے میں بدلے پر یقین نہیں رکھتی ، عمران خان کے سیاسی گناہ ان کا تعاقب کر رہے ہیں اور انہوں نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف انہوں نے خوامخواہ کا محاذ کھول رکھا تھا خاص طور انھیں وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے لئے عمران خان آلہ کار بنے،ہاں، ہمارا قدرت کے نظام انصاف پر کامل ایمان ہے، اور جو ہم دیکھ رہے ہیں ہو یہی قدرتی نظام انصاف کے ہی مناظر ہیں۔ اس طرح کا انصاف انسانیت کے لیے سبق آموز ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اب جو عمران خان کہہ رہے کہ جو انہوں نے نواز شریف کے ساتھ کیا تھا وہ اتناغلط تھا کہ اب یہ سب ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو رہا ہے۔ ایک اور ٹو ئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ہے، ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔جو اسکی بےقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے ۔
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل...
جنیوا عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر صحت عامہ کو لاحق بحران سے نمٹنے کے لئے فوری طورپر ڈیڑھ ارب ڈالرزکی اپیل...
نئی دہلی بھارتی بحریہ کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی...
ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درازندہ یوسی بحرین میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی ، ڈیرہ اسماعیل خان میں اب تک...
سڈنی پولیس اور مقامی میڈیا نے گزشتہ روز بتایا کہ ایک آسٹریلوی ماں پر اپنی ایک سالہ بچی کو زہر دینے اور آن...
کراچی جیو نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں...
کراچی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل جمعے کو کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کریں گے ملاقات کا...
کراچیسول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پیر 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا...