نیوی کے جوانوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خدمات سرانجام دیں، کمانڈرپاک بحریہ

26 مئی ، 2023

کوئٹہ (خ ن) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل راجہ رب نواز (ہلال امتیاز ملٹری) نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں رونما ہونے والی معاشی تبدیلیوں، سمندری تجارت کے فروغ اور جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر رئیر ایڈمرل راجہ رب نواز نے گورنر بلوچستان کو پاکستان نیوی کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے نیوی کے جوانوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خدمات سرانجام دیں ہیں. یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کی مدد کریں جس پر گورنر بلوچستان پاک بحریہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے خدمت کے جذبہ و ولولہ کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔