لاہور(نمائندہ جنگ )انسداددہشتگردی عدالت (ATC)نے 9مئی جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس لاہور)میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں کمانڈنگ افسر کی جانب سے ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے ملزمان کو تحویل دینے کی استدعا منظور کرلی،اے ٹی سی نے 16ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کر دیا،کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان آفیشنل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 7,3 اور9 کے تحت قصور وار پائے گے ہیں،ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے ،پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا ، عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے کمانڈر افسر کے حوالے کردے ، ملزمان میں سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان، عمار ذوہیب، علی افتخار، علی رضا، محمد ارسلان، محمد عمیر، محمد رحیم، ضیا الرحمان، وقاص علی، رئیس احمد، فیصل ارشاد، محمد بلال حسین، فہیم حیدر، ارزم جنید، محمد حاشر خان اور حسن شاکر شامل ہیں۔
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل...
جنیوا عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر صحت عامہ کو لاحق بحران سے نمٹنے کے لئے فوری طورپر ڈیڑھ ارب ڈالرزکی اپیل...
نئی دہلی بھارتی بحریہ کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی...
ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درازندہ یوسی بحرین میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی ، ڈیرہ اسماعیل خان میں اب تک...
سڈنی پولیس اور مقامی میڈیا نے گزشتہ روز بتایا کہ ایک آسٹریلوی ماں پر اپنی ایک سالہ بچی کو زہر دینے اور آن...
کراچی جیو نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں...
کراچی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل جمعے کو کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کریں گے ملاقات کا...
کراچیسول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پیر 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا...