اسلام آباد(جنگ نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان ،انکی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کے 600 سے زائد رہنماؤں اور سابق ارکان اسمبلی کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ بیرون ممالک جانے سے روکنےکیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ایف آئی اے کی پروونشل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل) میں ڈالےگئے ہیں۔مرادسعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری، حماد اظہر، قاسم سوری ، اسد قیصر، یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہےکہ گزشتہ 3 روز میں بعض عہدیداروں نے بیرون ممالک جانےکی کوشش بھی کی، بیرون ممالک جانےکی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی ارکان اور عہدیداروں کو ہوائی اڈوں پر روکا گیا، انکو بیرون ممالک سفر سے روکنےکیلئے نام پولیس، سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے ارسال کئے تھے۔
لاہور تحریک انصاف کا اپنے 2 سینیٹرز سے رابطہ منقطع ہوگیا۔پی ٹی آئی ذرائع نے کہا کہ پارٹی کا سندھ اور خیبر...
اسلام آباد مولانا فضل الرحمان 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کو خیرباد کہہ کر دو ووٹوں کے ساتھ بنگلہ دیش چلے...
کراچی مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہےکتنےبھی بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر...
اسلام آباد سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان...
کوئٹہوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے...
اسلام آبادوزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کیش لیس معیشت کے وضع کردہ اہداف کا معینہ مدت میں حصول یقینی...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نےملاقات کی۔ ملاقات...