مدینہ منورہ (شاہدنعیم) مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد جاری ، اب تک 32 حج پروازوں کے ذریعے 7 ہزار 337 عازمینِ حجمدینہ منورہ پہنچ گئے، جمعرات کے روز مزید 13 حج پروازوں کے ذریعے 3400 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچیں گے، وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کی ہدایت پر مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ مدینہ منورہ کے مین کنٹرول آفس نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہےکنٹرول روم میں عازمین حج کیلئے شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنے والے ایک درجن سے زائد ضعیف العمر عازمین کو انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا ، عازمینِ کے 12 بڑے گمشدہ بیگ تلاش کر کے متعلقہ شخص کے حوالے کئے گئے، ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان حج مشن کے تحت شعبہ خوراک، رہائش ، زیارت جنت البقیع، مکہ روانگی ، شکایات سیل چوبیس گھنٹے شفٹوں میں کام کر رہے ہیں ابتک میڈیکل مشن کے تحت قائم ہسپتال میں 8 عازمینِ حج کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
اسلام آباد سیاحتی جھیلوں کے اطراف نئے ہوٹلوں کی تعمیر پر پابندی کا فیصلہ، گلگت بلتستان میں 13ہزار سے زائد...
اسلام آباد فیول چارجز میں کمی کے سبب اگست میں بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ بجلی پیداوار میں سب سے...
اسلام آباد داخلی سلامتی مستحکم بنانے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی آئندہ ماہ چینی شہر تیانجن میں پہلی بار...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 17 کے پروموٹی اور 48ویں سی ٹی پی کے 51افسران کی...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ انسانیت ہی وہ مشترکات ہے جو دنیابھر کے انسانوں کو متحد کرتی...
کراچیبھارتی فوج کے کرنل امیت کمار نے اپنی ہی فوج میں چھپے درندوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ ان کی...
برلنجرمن چانسلر فریڈرش میرس نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران غزہ پٹی میں...