یوم تکریم شہداء پر گورنر ہاؤس میں علماء کانفرنس،شہدائے وطن کی قربانیوں کو سراہا گیا

26 مئی ، 2023

کوئٹہ (خ ن)گورنر ہاوس کوئٹہ میں جمعرات کے روز یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے علماء کرام کی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کی تکریم شہداء کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام نے شرکت کی. کانفرنس میں شہادت کے رتبہ اور عظمت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور شہدائے وطن کی قربانیوں، کارناموں اور گرانقدر خدمات کو سراہا. قبل ازیں تمام شہدائے وطن کے درجات کی بلندی اور ملک میں امن و ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔