لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ گزشتہ سال 25 مئی کو فسطائیت کی گہرائیوں کی جانب ہمارے سفر کا آغاز کیا،تحریک انصاف کی حکومت کے ساڑھے3 سال کے دوران پی ڈی ایم نے3 لانگ مارچز کئے جن کی اجازت دی گئی مگر ہم پر ریاستی جبر کے پہاڑ توڑ دیے گئے , اپنے تفصیلی ٹوئٹر بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور صحافیوں کا وہ گروہ جو اس یزیدیت پر اچھل کود کرنے اور خوشیاں منانے میں مصروف ہیں، وہ جان لیں کہ اس سب سے تحریک انصاف کو نہیں بلکہ ہماری جمہوریت کو کچلا جارہا ہے یعنی براہِ راست ہم سے ہماری آزادی چھینی جارہی ہےپاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح کی واحد سیاسی جماعت کو بلاخوفِ احتساب پوری شدت سے ریاستی جبر کے نشانے پر رکھ لیا گیا ہے۔ سینئر قائدین سمیت دس ہزار سے زائد کارکنان اور سپورٹرز زندانوں کی نذر کر دیے گئے ہیں جبکہ بعض کو زیرِ حراست تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ”جبری علیحدگیوں“ وغیرہ کے ذریعے جماعت کو توڑنے کی کوششیں اور کارکنان پر فوجی عدالتوں میں مقدمے چلا ئے جارہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا تاہم ہمیں غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کی یہ کوشش ناکام ہوگی کیونکہ آج ہماری نوجوانوں آبادی سیاسی طور پر نہایت باشعور ہے اور میڈیا کی زباں بندی کے باوجود (سرکاری پراپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر) سماجی میڈیا کے ذریعے خود کو (قومی و سیاسی معاملات پر) مکمل آگاہ رکھے ہوئے ہے۔
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے گلوکار ابرارالحق نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کے...
لزبن پرتگال کی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی نے گزشتہ روز بڑے پیمانے پر لیتھیم کی کان کے لیے گرین سگنل دے دیا، جو...
ویانا بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران کی جانب سے ممکنہ وضاحت موصول ہونے کے بعد کو غیر اعلانیہ...
ماسکو روس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ اس نے یوکرین کی بحری افواج کے آخری بڑے جنگی جہاز کو تباہ کر دیا ہے، جو اس...
کوپن ہیگن ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے بدھ کو پارلیمنٹ میں جزوی طور پر چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے تحریر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کے درمیان...
کراچی آسٹریلیا کی فوج نے افغانستان میں جنگی جرائم کی انکوائری کو سامنے رکھتے ہوئے جنگی کارروائیوں اور...
بیجنگ چین کے سرکاری میڈیا نے گزشتہ روز بتایا کہ صدر شی جن پنگ اور اعلیٰ حکام نے ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے...