اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے خاتون جج دھمکی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ آئندہ سماعت پر 8جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، گزشتہ روز سماعت کے دوران عمران خان کے وکلاء علی بخاری اور گوہر علی جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش ہوئے اور عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کچہری میں سکیورٹی کے شدید خطرات ہیں، چند دن قبل کچہری میں فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا۔ عمران خان دیگر عدالتوں میں گزشتہ دنوں پیش ہوئے ہیں، عمران خان تقریباً تمام ہی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، چاہتے ہیں عمران خان کی پیشی پر سکیورٹی کے انتظامات اطمینان بخش ہوں انہیں جان کے شدید خطرات لاحق ہیں۔ علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 8 جون کو عمران خان کے کیسز اسلام آباد ہائی کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقرر ہیں، کچہری نئی عمارت جائے گی تو سکیورٹی کے پیش نظر ماحول بہتر ہے، چاہتے ہیں کہ تمام عدالتیں ایک ہی دن میں عمران خان کی پیشیاں مقرر کر دیں۔ وکیل علی بخاری کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔ دوبارہ سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائشگاہ پر وارنٹ کی تعمیل قانونی طریقہ کار سے نہیں ہوسکی، عدالت نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ کی قانونی طریقہ سے تعمیل کروانے کا حکم دیا اور کہا کہ عمران خان آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہوں، عدالت نے سماعت 8جون تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے گلوکار ابرارالحق نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کے...
لزبن پرتگال کی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی نے گزشتہ روز بڑے پیمانے پر لیتھیم کی کان کے لیے گرین سگنل دے دیا، جو...
ویانا بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران کی جانب سے ممکنہ وضاحت موصول ہونے کے بعد کو غیر اعلانیہ...
ماسکو روس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ اس نے یوکرین کی بحری افواج کے آخری بڑے جنگی جہاز کو تباہ کر دیا ہے، جو اس...
کوپن ہیگن ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے بدھ کو پارلیمنٹ میں جزوی طور پر چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے تحریر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کے درمیان...
کراچی آسٹریلیا کی فوج نے افغانستان میں جنگی جرائم کی انکوائری کو سامنے رکھتے ہوئے جنگی کارروائیوں اور...
بیجنگ چین کے سرکاری میڈیا نے گزشتہ روز بتایا کہ صدر شی جن پنگ اور اعلیٰ حکام نے ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے...