’جدید غلامی‘ کی فہرست میں پاکستان چوتھا اور انڈیا چھٹا بدترین ملک

26 مئی ، 2023

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی تنظیم ’واک فری‘ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً پانچ کروڑ افراد جدید غلامی (ماڈرن سلیوری) کی زندگی گزار رہے ہیں اور پاکستان اس عالمی انڈیکس میں چوتھا اور انڈیا چھٹا بدترین ملک ہے، ایشیا اور بحر الکاہل میں ڈیڑھ کروڑ افراد جبری مشقت کا شکار ہیں ۔ عالمی تنظیم ’واک فری‘ کی رپورٹ مطابق جدید غلامی عام نظروں سے پوشیدہ ہے لیکن دنیا کے ہر کونے میں کئی لوگوں کی زندگی اسی غلامی میں گزر رہی ہے۔ تنظیم کے مطابق غلامی کے حوالے سے بدترن صورت حال کا سامنا ایشیا اور بحرالکاہل خطے کو ہے جہاں دنیا کی 56 فیصد آبادی رہتی ہے۔ واک فری کے مطابق یہ خطہ جدید غلامی کے حوالے سے بھی سب سے اوپر ہے جہاں ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ کروڑ افراد جبری مشقت کا شکار ہیں۔