یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ،گھی کی قیمت میں 69روپے فی کلو کی کمی

26 مئی ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی):یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں مین 69 روپے تک اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں18 سے 76 روپے فی لٹرتک کمی کر دی ہے ، اس کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا کہ کارپوریشن نے عوام کی سہولت کیلئے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 18 روپے سے لیکر 76 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔