اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے امریکی کانگریسی خط کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں تمام شہریوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ کیا جا رہا ہے، 9 مئی کے واقعات کے بعد تمام اقدامات پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہو رہے ہیں۔جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دور ان کہاکہ امریکی کانگریس کی طرف سے بھیجے گئے حقائق خط میں درست نہیں پاکستان میں تمام شہریوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ کیا جارہا ہے ۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان دوطرفہ سیاسی مشاورت کیلئے 31 مئی سے یکم جون تک آذربائیجان اور جارجیا کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ آصف درانی کی وزیراعظم کا نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، آصف درانی افغانستان، ایران اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرینگر میں منعقدہ جی 20 اجلاس کو مسترد کرتے ہیں، متنازعہ علاقے میں اجلاس کرواناکشمیریوں کے ساتھ دھوکہ ہے،پاکستان مسئلہ کشمیر ہرفورم پر اجاگر کرتا رہے گا۔
کراچی غزہ اسرائیلی ٹینکوں، فوجی گاڑیوں اور سازوسامان کا قبرستان بن گیا ہے، جگہ جگہ فلسطینی مجاہدین کے حملوں...
اسلام آبادورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف اور دیگر اہم ترقیاتی شراکت داروں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
کاٹلنگ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی پالیسی میں تضاد کو شدید تنقید کا...
کراچیفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی...
ٹیکساس امریکا میں موجود کئی پاکستانی نژاد امریکیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف...
پشاور خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونیکا خدشہ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کو بنیاد بنا کر...