پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی،ڈاکٹریاسمین راشد

26 مئی ، 2023

لاہور( خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر اور سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں ۔