امریکی صدر کو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان گرفتار

26 مئی ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان وائٹ ہاؤس کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو بھارتی نژاد نوجوان نے وائٹ ہاؤس کے پارک میں ٹرک سے حفاظتی رکاوٹ کو دانستہ ٹکر ماری اور سڑک پر کھڑے ہوکر چیخنے لگ گیا۔تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ گرفتار نوجوان کی شناخت 19 سالہ سائی ورشت کنڈولا کے نام سے ہوئی ۔