مودی کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر کینبرا میں فلم گجرات کے قصائی کی نمائش

26 مئی ، 2023

کینبرا(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر 24 مئی کو اپنے ہم منصب اینتھونی البنیز سے دو طرفہ امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ تاہم اسی شام کینبرا میں آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں گجرات فسادات سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم ’انڈیا: دی مودی کویسچن‘ کی نمائش کی گئی اور ایک مباحثہ منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کا انعقاد آسٹریلیا کے بعض قانون سازوں اور انسانی حقوق کے ایک گروپ نے کیا ۔خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے اس فلم کو پروپیگنڈا فلم قرار دیتے ہوئے جنوری میں سوشل میڈیا پر اس کی نمائش پر پابندی عائد کر دی تھی۔