بھارت، کرناٹک اسمبلی میں کانگریس کا پہلا مسلم اسپیکر بلامقابلہ منتخب

26 مئی ، 2023

بنگلور ( نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اور 5 مرتبہ اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والے کانگریس کے سینئر لیڈر یو ٹی قادر کو متفقہ طور پر کرناٹک قانون ساز اسمبلی کااسپیکر منتخب کرلیا گیا ہے یو ٹی قادر کرناٹک اسمبلی میں پہلے مسلم اسپیکر بننے کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے اس سے قبل اس عہدہ پر کوئی بھی مسلم قائد منتخب نہیں ہوا۔گزشتہ روزاسمبلی میں اسپیکر کے عہدہ کا انتخاب ہوا پروٹیم اسپیکر آر وی دیش پانڈے نے الیکشن کی کارروائی چلائی۔وزیراعلیٰ سدارامیا نے قادر کا نام تجویز کیا، جس کی تائید نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کی ۔اس طرح یو ٹی قادر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔