امریکاکےدیوالیہ ہونے کا خطرہ منڈلانےلگا

26 مئی ، 2023

واشنگٹن )(اے ایف پی ) امریکی ارکان ایوان نمائندگان سرکاری قرضوں کے حصول کی حدطے کرنے میں ناکامی کے باوجود 10روزہ رخصت پر چلے گئے ۔جبکہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا تباہ کن خطرہ سروں پر منڈلارہا ہے ۔ یکم جون کے آنے میں ہفتہ بھر رہ گیا ہے ۔جب حکومت کے پاس قرضے چکانے کے لیے درکار فنڈز نہیں ہوں گے قرضو ںکی از سر نو ادائیگی کا ہدف پورا نہیں کیا جا سکے گا ۔ جس کی وجہ سے امریکی اقتصادیات کے ساتھ دنیا بھر کی منڈیاں بھی لرکھڑا جائیں گی ۔ ارکان کا نگریس چھٹیاں گزار کر اب4جون کو ہی واپس آئیں گے۔ لیکن سینیٹرز یکم جون کی ڈیڈ لائن سے دو روز قبل سر جوڑ کر بیٹھ جائیں گے۔