لاہور(کرائم رپورٹر،نیوز رپورٹر) اینٹی کرپشن عدالت سے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت خارج ہونے پر پولیس انہیں گرفتار کرنے کیلئے ظہور الٰہی روڈ پر انکے گھر داخل ہو گئی، پولیس کی بھاری نفری نے چوہدری پرویز الٰہی کے گھرکا گھیرائو کر لیا لیکن پرویز الہی گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے، پولیس نے چھاپہ کے دوران فیملی کے ارکان کو بھی گھر جانے سے روک دیا ،پولیس نے پرویز الہی کے پڑوسیوں کے گھر کی بھی تلاشی کی۔پولیس نے نہر سے ظہور الٰہی روڈ کی طرف آنے جانے والی ٹریفک کو روکاوٹیں کھڑی کرکے دوسرے علاقوں کی طرف موڑ دیا۔ ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف اور ایس پی ماڈل ٹائون عمارہ شیرازی کی نگرانی میں پولیس آئی ،چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی گھر میں موجود نہیں جبکہ پولیس کے مطابق وہ گھر میں ہی موجود ہیں اوروہ پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے ہی جائینگے، اینٹی کرپشن کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت میں جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا جس کی وجہ سے ان کی ضمانت خارج ہو گئی تھی ۔
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے گلوکار ابرارالحق نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کے...
لزبن پرتگال کی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی نے گزشتہ روز بڑے پیمانے پر لیتھیم کی کان کے لیے گرین سگنل دے دیا، جو...
ویانا بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران کی جانب سے ممکنہ وضاحت موصول ہونے کے بعد کو غیر اعلانیہ...
ماسکو روس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ اس نے یوکرین کی بحری افواج کے آخری بڑے جنگی جہاز کو تباہ کر دیا ہے، جو اس...
کوپن ہیگن ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے بدھ کو پارلیمنٹ میں جزوی طور پر چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے تحریر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کے درمیان...
کراچی آسٹریلیا کی فوج نے افغانستان میں جنگی جرائم کی انکوائری کو سامنے رکھتے ہوئے جنگی کارروائیوں اور...
بیجنگ چین کے سرکاری میڈیا نے گزشتہ روز بتایا کہ صدر شی جن پنگ اور اعلیٰ حکام نے ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے...