اسلام آباد (فاروق اقدس/خصوصی رپورٹ) وزارت خارجہ کے ایک سینئر ڈپلومیٹ آصف درانی کو افغانستان کیلئے پاکستان کا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے،وزیراعظم آفسکی جانب سےان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔آصف درانی نے گزشتہ روز اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر سے ملاقات کرکے بریفنگ بھی لی۔ اس سے قبل یہ ذمہ داریاں محمد صادق انجام دیتے رہے ہیں۔ آصف درانی قبل ازیں افغانستان کے علاوہ ایران، متحدہ عرب امارات میں سفیر رہ چکے ہیں جبکہ دہلی، لندن اور تہران میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دینے کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ میں بھی اہم عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔ افغانستان کے امور پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ نگاروں کے مطابق آصف درانی کو ایک مشکل صورتحال میں یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے تاہم کیریئر ڈپولمیٹ اور افغانستان اور پڑوسی ممالک میں سفارتی خدمات انجام دینے اور پس منظر رکھنے کے باعث اسلام آباد اور کابل کے درمیان رابطوں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے حوالے سے ایمبیسڈر آصف درانی سے توقعات میں پیش رفت کا زیادہ تیزی سے امکان موجود ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایمبیسڈر آصف درانی جو افغانستان کی آفیشل لینگوئج پشتو اور دری پر مکمل دسترس رکھتے ہیں انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی افغان امور پر نہ صرف گہری نگاہ رکھی بلکہ اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں حالات حاضرہ کے حوالے سے مضامین اور تجزیوں کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ انہی موضوعات پر وہ صاحب کتاب بھی ہیں۔
راولپنڈیسابق وفاقی فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس...
کراچی ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دوائیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں ایک بار پھر...
اسلام آباد پاکستان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے جاری امریکی محکمہ خارجہ کی متعصبانہ رپورٹ کو...
کراچی ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل انجینئر معظم اعجاز نے جیوکے پروگرام ’’کیپٹل...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس نامزد...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو حکومت...
لاہورعوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید...
اسلام آباد امریکا نے افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے...