9 مئی واقعات،جوڈیشل انکوائری کیلئے عمران کی سپریم کورٹ میں درخواست

26 مئی ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 9 اور 10 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ عمران خان نے حامد خان ایڈووکیٹ کے ذریعےجمعرات کو یہاں عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی ہے۔ دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ 9 اور 10 مئی کو ہونے والے بدقسمت واقعات کے لئے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ جوڈیشل کمیشن واقعات کے اصل ذمہ داروں کا تعین کرے۔