عمران خان کے گھر سے گرفتار 7دہشتگردوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں سے نکلا

26 مئی ، 2023

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)عمران خان کے گھر سے گرفتار 7دہشت گردوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں سے نکلا۔دہشت گردوں میں غلام حسین ، امیرعبداللہ، عمیراحمد، غلام اصغرخان، جان محمدشامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد زمان پارک میں پولیس سےجھڑپوں کےدوران کالعدم تنظیموں سےرابطےمیں تھے، تربیت یافتہ دہشت گرد پٹرول بم بنانے اوراسلحہ استعمال کرنےمیں ملوث پائےگئے۔ بلال خان اورمحراب گل سے ایس ایم جی رائفلیں اورگولیاں ملیں۔