انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1.60 روپے تک کم

26 مئی ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1.60 روپے تک کم ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں استحکام،یورو کی قیمت میں 70 پیسے کا اضافہ،پاونڈ ایک روپے تک سستا ہو گیا،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.60 روپے کی کمی سے 287.00 روپے سے کم ہو کر 285.40 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 287.50 روپے سے کم ہو کر 286.50 روپے ہو گئی ہے ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 306.00 روپے اور قیمت فروخت 309.00 روپے پر برقرار رہی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 70 پیسے کے اضافے سے 328.00 روپے سے بڑھ کر 328.70 روپے ہوگئی لیکن قیمت فروخت 332.00 روپے پر برقرار رہی،جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 80 پیسے کی کمی سے 379.00 روپے سے کم ہو کر 378.20 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 383.00 روپے سے کم ہو کر 382.00 روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا جمعرات کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 1.39 روپے کی کمی سے 285.74 روپے پر آگیا ہے۔