اسلام آباد (اے پی پی):یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں مین 69 روپے تک اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں18 سے 76 روپے فی لٹرتک کمی کر دی ہے ، اس کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا کہ کارپوریشن نے عوام کی سہولت کیلئے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 18 روپے سے لیکر 76 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پانچ بنیادی اشیاء پر وفاقی حکومت کی خصوصی سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے۔
کولمبوایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر گورنر کامران...
اسلام آ باد پاکستان نے شرح سود زیادہ ہونے پر یورو بانڈ جاری کرنیکا پروگرام ملتوی کردیا۔ رواں مالی سال کے...
اسلام آ باد شہباز شریف حکومت نےمسلم لیگ ن کےمنشور پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق مسلم لیگ ن...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے 190ملین پاونڈز القادر یونیورسٹی ٹرسٹ نیب ریفرنس میں بانی پی...
کراچی وزیراعظم محمد شہا ز شریف نے بدھ کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ...
لاہور پنجاب حکومت نے 18سال سے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لئے Punjab Child Marriage Restraint Act 2024کا ڈرافٹ تیار کر لیا...
راولپنڈی وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پورنے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نےنے جمعہ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ۔ اجلاس میں ملکی داخلی اور...