آرمی چیف کا شہدائےوفاقی پولیس کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کا اعلان

26 مئی ، 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے شہدائے وفاقی پولیس کےلیے اڑھائی کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے،یہ تمام شہداء کے ورثاء میں تقسیم کیا جائے گا۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے شہداء کے ورثاء کو خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہم شہداء کی قربانیوں کا حق نہیں ادا کر سکتے۔ یہ حقیر نذرانہ 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے شہداء کے ورثاء کو پیش کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی شکر گزار ہیں ۔