PTI چھوڑنے والے مرکزی ارکان کی بنیادی رکنیت ختم

26 مئی ، 2023

لاہور( خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے مرکزی قیادت کے ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ، کور کمیٹی گروپ سے بھی ریموو کردیا گیا ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کور کمیٹی واٹس گروپ سے عامر کیانی، امین اسلم، شیریں مزاری اور اسد عمر لیفٹ کر گئے ، جبکہ فواد چودھری کو گروپ سے ریموو کیا گیا۔ رول آف لسٹ سے بھی کور کمیٹی ارکان کے نام ہٹا دیئے گئے۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی قیادت کو پارٹی چھوڑنے والوں کو گروپس سے ریموو کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ بنی گالا کی سوشل میڈیا ٹیم کو ٹوئٹر، انسٹا گرام، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ گروپ کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔