ملک کی سیاسی صورتحال انتہائی گھمبیر شکل اختیار کر چکی ہے،مرکزی مسلم لیگ

26 مئی ، 2023

خان گڑھ ( نامہ نگار) گزشتہ روز مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے ڈویژنل صدر شیخ ابوہریرہ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 28 مئی کومینار پاکستان پر مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے منعقدہ "تکبیر" کانفرنس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ابوہریرہ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال انتہائی گھمبیر شکل اختیار کر چکی ہے، ملک اس وقت بیرونی کم جب کہ اندرونی سازشوں کازیادہ شکار ہے، انہوں نے کہاکہ تکبیرکانفرنس کامقصد تمام سیاسی جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ملک میں سالمیت، امن وامان کی فضاکو قائم کرناجب کہ پاکستان دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔