شجاع آباد،مرکزی انجمن تاجران نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

26 مئی ، 2023

شجاع آباد (نامہ نگار ) یوم تکریم شہدا کے موقع پر مرکزی انجمن تاجران نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، مرکزی انجمن تاجران شجاع آباد کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت صدر حاجی محمد اختر قریشی منعقد ہوا جس میں یوم تکریم شہدا کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ خواجہ ضیاء الحق اور جنرل سیکرٹری خواجہ محمود الحق نے کہا کہ شہدا قوم کے ہیرو ہیں۔