وہاڑی:سکول سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری

26 مئی ، 2023

وہاڑی(نمائندہ جنگ )ا شرقی کالونی میں پرائیویٹ سکول سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری ہو گیاتفصیل کے مطابق پاسپورٹ آفس کے سامنے واقع سکول میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں دیواریں پھلانگ کر داخل ہوگئے اور 2 ایل سی ڈیز،کمپیوٹر ،پرنٹنگ،بیٹریز اور نقدی لیکر فرار ہوگئے، عوامی سماجی حلقوں نے تعلیمی ادارے میں چوری کی واردات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی اوسے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔