یوم شہداء تکریم، اخبار فروش یونین لودھراں کی جانب سے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی

26 مئی ، 2023

لودھراں (نمائندہ جنگ) اخبار فروش یونین لودھراں نے یوم شہداء تکریم عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا، پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ، ضلعی صدر اسلم صدیقی، سٹی صدر سید منظور شاہ نے کہا کہ اخبار فروش یونین وطن عزیز پر جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے پاک فوج کے بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، اس موقع پر یونین کے رہنما سید سجاد شاہ، اسلم صدیقی، سید منظور شاہ، عبید خان بلوچ، محمود الرحمن تبسم، صابر علی، حافظ غلا م نازک، گلزار کامران و دیگر اخبارفروشوں نے ریلی میں بھر پور شرکت کی۔