کروڑ لعل عیسن :سیوریج کے پانی کی نکاسی پرلڑائی،6افرادزخمی

26 مئی ، 2023

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کی لاپرواہی سےوارڈ نمبر 3 محلہ بھٹیاں والا میں سیوریج کے مسائل ہیں جس کی وجہ سے جھگڑے میں 6افراد زخمی ہو گئے، گلی میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کی وجہ جھگڑا ہوا ،زخمی ہونے والوں میں شہباز اعجاز احمد، آصف، فرزانہ دختر شہباز، محمد حسین اور فدا حسین شامل ہیں ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعدتحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔