مظفرگڑھ ،ضلع کونسل ہال میں یوم تکریم شہدا کی تقریب کا انعقاد

26 مئی ، 2023

مظفر گڑھ(نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں تکریم شہدا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بریگیڈیئر نصرمن اللہ، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سلمان خان لودھی، ڈی پی او سید حسنین حیدر نے خصوصی شرکت کی اور شہدا وطن کو خراج عقیدت پیش کیا،  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر نصرمن اللہ نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد شہدا کے خون سے رکھی گئی ہے اور آج تک قربانی و شہادت کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ ملک شہدا کی میراث ہے، ڈی پی او کاکہنا تھا کہ ہم شہدا کے وارث ہیں اور شہدا کے ورثا ہمارا اثاثہ ہیں، تقریب کے اختتام پر شہدا کے ورثامیں تحائف تقسیم کیے گئے، تقریب میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔