ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے شہدا کا کردار ناقابل فرامو ش ہے، ڈی پی او

26 مئی ، 2023

وہاڑی(نمائندہ جنگ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پولیس، افواج پاکستان، رینجرز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کا کردار نا قابل فراموش ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز وہاڑی میں یوم تکریم شہدائے پولیس کے حوالے سے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں کمانڈر گیریژن میلسی بریگیڈیئر محمد معراج خان، سکوارڈن لیڈر ایئر بیس ٹھینگی عاطف عامر شاہ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ اور قاری سید صداقت علی نے بطور مہمانان گرامی شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، سکواڈرن لیڈر ایئر بیس ٹھینگی عاطف عامر شاہ نے کہا کہ ہم سب وردی والے کسی بھی مشکل کی گھڑی میں فرنٹ لائن پر کھڑے ہو کر آپ کی حفاظت کرتے ہیں، کمانڈر گریژن میلسی بریگیڈیئر محمد معراج خان نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں اس وقت 145شہدا کی قبریں جن میں پولیس، پاک فوج، رینجرز اور ایف سمیت دیگر فورسز کے شہدا شامل ہیں، اس موقع پر ڈی پی او نے شہدائے پولیس کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔