کوٹ ادو، میڈیکل سٹور کے باہر سے موٹر سائیکل، رقبے سے زمیندار کا پیٹر انجن چوری

26 مئی ، 2023

کوٹ ادو (نامہ نگار) تھانےکے نزدیک میڈیکل سٹور کےباہر سےمریض کا موٹر سائیکل، رقبہ سےزمیندارکا پیٹر انجن چوری کرلیاگیا، مقدمات درج، اس بارےتفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادوکے علاقہ تھانہ چوک، تھانہ سٹی کوٹ ادوسےچند فرلانگ پرمیڈیکل سٹور پرچکنمبر 530ٹی ڈی اے کا رہائشی مریض محمد عرفان موٹرسائیکل نمبری 9857ایم این وی پردوائی لینے آیا اورموٹر سائیکل سٹورکےسامنے کھڑی کر دی جسے نامعلوم اٹھاکرلے گئے، تھانہ دایرہ دین پناہ کے علاقہ ٹبہ مستقل درمیانی میں زمیندار نیاز احمد سیال کے رقبہ سے نامعلوم چور پیٹرانجن مالیتی 80ہزارچوری کرکے لےگئے، پولیس سرکل کوٹ ادو نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔