شجاع آباد،گورنمٹ گرلز ایلمینٹری سکول یوم تکریم شہدا کی تقریب

26 مئی ، 2023

شجاع آباد (نامہ نگار)گورنمٹ گرلز ایلمینٹری سکول چک آر ایس میں یوم تکریم شہدا کی تقریب کا انعقاد، طالبات نے تقاریر، ٹیبلو اور ملی نغمہ پیش کیے، تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن آفیسر اقرا اسلم ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عامر سلیم وینس اور سکول کی ہیڈ مسٹریس زاہرہ یاسمین نے بھی شرکت کی، سکول کی بچیوں اور ٹیچرز نے ریلی بھی نکالی، شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اُٹھائے ہوئے تھے جن میں وطن پر جان نثار کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا تھا۔