کہروڑپکا، پاک فوج کی تضحیک کسی صورت گوارا نہیں، مقررین

26 مئی ، 2023

کہروڑپکا (نامہ نگار) اپنے شہدا کی تکریم زندہ قوموں کا شیوہ ہے، پاک فوج کی تضحیک اور اس پر بے جا تنقید کسی صورت گوارا نہیں، 9مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، ان خیالا ت کا اظہار ڈی ایس پی سرکل رضوان خان، سی او رائو مختار احمد، مولانا منیر احمد ریحان، تحصیلدار خضر حیات، رائو یوسف و دیگر نے جناح ہا ل میں منعقدہ تقریب تکریم شہدا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شجاعت مند شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔