جلال پور، بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت

26 مئی ، 2023

جلال پور پیر والہ (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن جلال پور کا اجلاس صدر بار منور خان لنگاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اجلاس میں ایک قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ افواج پاکستان اور سکیورٹی ادارے قوم و ملت اور پاکستان کی سالمیت کے ضامن ہیں۔