وہاڑی،گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں یوم تکریم شہدائے کے حوالے سے تقریب

26 مئی ، 2023

وہاڑی (نامہ نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج وہاڑی میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت پرنسپل کالج پروفیسر عالم زیب جمیل نے کی اور تقریب میں پروفیسر محمد اکبر ثاقی، پروفیسر سجاد اللہ، پروفیسر حمزہ اور پروفیسر محمد سہیل اسلم راؤ نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر طلبہ کو پاک فوج اور پولیس کی وطن عزیز کے خارجی اور داخلی محاذوں پر قربانیوں کے حوالے سے آگہی دی گئی۔