پاکستان کسان اتحاد کا آج پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالنے کا اعلان

26 مئی ، 2023

وہاڑی (نمائندہ جنگ) مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سلامتی کا علمبردار ادارہ ہے، اس کے خلاف شر انگیزی غداری کے مترادف ہے، آج بروز جمعہ پورے پنجاب میں پاکستان کسان اتحاد پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر کسان اتحاد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈاکٹر حسن چیمہ، چوہدری انور سجاد، چوہدری مہران سمیت دیگر موجود تھے۔