پاک فوج کے شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں،بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن

26 مئی ، 2023

شاہ جمال ( نامہ نگار ) خان پور بگا شیر میں بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن آف پاکستان کی طرف سے یوم تکریم شہدا کے موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار حاجی عبدالحمید خاں بلوچ نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں، ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، فوجی تنصیبات پر حملے اور شہدا کی یادگاروں کی بےتوقیری ناقابل برداشت ہے۔