ٹھٹھہ صادق آباد،شہدائے پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب

26 مئی ، 2023

ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار) ٹھٹھہ صادق آباد میں شہدائے پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے یوم تکریم شہدا منایا گیا، تقریب میں ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران، پیٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر 134 ٹھٹھہ صادق آباد کے اہلکاروں سمیت تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی، اس موقع پر پاک فوج کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر مسعود احمد نظامی، چوہدری ساجد علی، رانا شبیر نمبردار، رانا عباد علی نمبردار، رانا عبدالرئوف اور مجاہد رسول بھٹی سمیت یگر شخصیات بھی موجود تھیں۔