مظفرگڑھ:بااثر قبضہ مافیا کی زمین پر قبضے کی کوشش،مقدمہ درج

26 مئی ، 2023

مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ) بااثر سیاسی شخصیت کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا کے مسلح افراد نیاز،ریاض،مجاہد،شاکر،صادق،جعفر،خالد،واحد بخش اور دیگرنے کروڑوں روپے مالیت کی زمین پر قبضے کی کوشش کی ،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوئے قبضے کی کوشش ناکام بنادی،تھانہ سٹی پولیس نے زمین کے مالک فرقان محمود کی مدعیت میں قبضہ مافیا کے 17نامزد اور20نامعلوم مسلح افراد کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔