کروڑ لعل عیسن: گورنمنٹ ہائی سکول میں یوم تکریم شہداءتقریب،پرچم کشائی کی گئی

26 مئی ، 2023

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ کے پرنسپل کی سربراہی میں یوم تکریم شہداء تقریب ہوئی اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے شہداء کو زبردست عقیدت پیش کیا گیا تقریب میں ملکی استحکام وترقی کیلئے دعاکی گئی اسی طرح یوم شہدائے تکریم کے موقع پر ڈی ایس پی سرکل کروڑ محمد اسلم خان ،ایس ایچ او تھانہ کروڑ محمد اشرف قریشی کی شہداء کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، گلدستے اور تحائف دیئے ،پولیس افسران نے بستی قاضی موضع سانجھ اسراء میں شہید فوجی عزیز احمد جبکہ کروڑ وارڈ نمبر 6محلہ ریلوے اسٹیشن کروڑ میں سب انسپکٹر محمد افضل شہید کے گھر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ڈی ایس پی کروڑ اسلم خان کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارافخر ہیں ملک و ملت کی خاطر انکی دی جانیوالی لازوال قربانیوں کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے۔