میاں چنوں،یوم تکریم شہدا پر پاکستان کسان اتحاد کی ریلی

26 مئی ، 2023

میاں چنوں (نامہ نگار) یوم شہدا کی تکریم کے سلسلہ میں پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور  پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، یوم تکریم شہدا ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی میں پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے، ریلی ٹی چوک سے شروع ہوکر تھانہ چوک سرکلر روڈ کلمہ چوک سے ہوتی ہوئی ٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔